طلاق پر اظہار مسرت کے لیے برطانوی خاتون نے عروسی جوڑا نذر آتش کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر میں طلاق یافتہ خواتین شدید صدمے کا دوچار ہوتی ہیں لیکن برطانوی خاتون نے اپنی طلاق پر جشن کچھ مختلف انداز میں منایا۔

برطانوی اخبار ’’مرر‘‘ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 38 سالہ نکولا وائٹ نامی خاتون نے جب اپنے شوہر سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو اس خوشی میں اپنے عروسی جوڑے کو آگ لگا دی۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی رہائشی پرائیویٹ اسسٹنٹ نکولا وائٹ نے اپنے شادی کے جوڑے کو نذر آتش کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

’’خود کو انتہائی ہلکا محسوس کر رہی ہوں‘‘
’’خود کو انتہائی ہلکا محسوس کر رہی ہوں‘‘

نکولا وائٹ کی شادی سال 2005ء میں ہوئی تھی تاہم ابتداء سے ہی انکا ازدواجی تعلق تلخی کا شکار رہا جس کے باعث انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر کے میں خود کو بااختیار محسوس کر رہی ہوں۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میرے سینے پر ایک بوجھ تھا جو اتر گیا ہے۔ اب میں اپنے ماضی کو ماضی میں چھوڑ کر آگے بڑھ سکتی ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں