چین: ریسکیو عملے نے 50 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے دو افراد کو نکال لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں اتوار کے روز ایک پچاس گھنٹے قبل گرنے والی ایک عمارت کے ملبے سے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے اب تک 7 افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی زینہوا کے مطابق پولیس نے اس حادثے کے بعد عمارت کے مالک سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں