حرم مکی انسٹی ٹیوٹ کی طالبات کی رمضان میں 6 ہزار گھنٹے کی رضا کارانہ خدمات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرم مکی انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے رمضان المبارک کے دوران میں مسجد حرام میں مجموعی طور پر "6000" گھنٹوں کی رضاکارانہ خدمت انجام دی۔

خواتین کو با اختیار بنانے کے سلسلے میں مسجد حرام کے نگرانِ اعلی کی سکریٹری مرام بنت عبدالکریم المعطانی کے مطابق حرم مکی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے ادارے کی 50 طالبات میں سے ہر طالبہ نے روزانہ مسجد حرام کے اندر 4 گھنٹے کی رضا کارانہ خدمت پیش کی۔ اس طرح ہر طالبہ نے رمضان کے پورے مہینے میں 120 گھنٹوں کی خدمات انجام دیں۔

المعطانی کے مطابق ان ایجنسی حرم مکی کی رضا کار طالبات کی نگرانی انجام دیتی ہے۔ ایجنسی انہیں خواتین کے مقامات پر متعین کرتی ہے۔

المعطانی نے واضح کیا کہ مذکورہ خدمات حرمین شریفین کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس کی ہدایات پر انجام دی جاتی ہیں۔ اس کا مقصد خواتین کو ترقی کے پہیے میں کردار ادا کرنے کے لیے با اختیار بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں