اوپیک پلس:2022ء میں تیل کی مانگ میں کمی کے پیش نظر یومیہ پیداوار فاضل ہونے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک پرمشتمل گروپ اوپیک پلس کی 2022 میں تیل کی 19 لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) پیداوار فاضل ہونے کا امکان ہے۔

اوپیک پلس کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی طلب میں سست نمو کی توقع ہے اور اس کی پہلی پیشین گوئی سے اب یہ مقدار 600,000 بیرل یومیہ زیادہ ہوگی۔

بدھ کو اوپیک پلس کی جوائنٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس سے قبل تیار کی گئی اس رپورٹ میں چوتھی سہ ماہی میں او ای سی ڈی آئل اسٹاک 2015-2019 کی اوسط سے قدرے زیادہ دکھایا گیا ہے۔

یہ نظرثانی پیٹرولیم برآمد کنندگان کی تنظیم کی اپریل میں تیل کی ماہانہ رپورٹ میں طلب میں اضافے سے متعلق کمزور پیشین گوئی کی عکاسی کرتی ہے۔

اوپیک کو اب توقع ہے کہ 2022 میں تیل کی عالمی طلب میں 36 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ کی توسیع ہوگی۔یہ اس کی سابقہ پیشین گوئی کے مقابلے میں 480,000 بیرل یومیہ کم ہے۔

اوپیک پلس نے یوکرین پرروس کے حملے کے اثرات، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بڑھتی ہوئی افراط زر کی شرح اور چین میں کروناوائرس کی اومیکرون شکل کے دوبارہ ابھرنے کو اپنے پیداواری تخمینے میں نظرثانی کی وجوہ قراردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں