مصرمیں ریلوے پٹری پرعید کی نماز کی ویڈیو،سوشل میڈیا پرتنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں الدقھلیہ گورنری میں ریلوے لائن پر عیدالفطر ادا کرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر عوامی حلقوں کی طرف سے ریلوے پٹری پرنماز کا اہتمام کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگوں کو عید کی نماز ریلوے پٹری پر ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مصروف ریلوے لائن پرعید کی نماز کی ادائی کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی تھی۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ریلوے پٹری پر عید کی نماز کا اہتمام کرنے سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ قاہرہ ۔ طلخا ریلوے لائن میں ایک گھنٹے تک ٹرین سروس میں خلل ڈالنے کا بھی باعث بنے۔

ایک ٹرین کو نماز کے اختتام اور آخری نمازی کی روانگی تک رکنے پر مجبور کیا گیا۔ صارفین نے ریلوے لائن پر عید کی نماز ادا کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور رکنے والی ٹرین کے لیے انعام کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں