کرونا وائرس

یورپی یونین کےادارے کاپانچ سال سے کم عمربچّوں کے لیے ماڈرناکی کووِڈ-19ویکسین پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپی یونین کا ادویہ کا نگران ادارہ پانچ سال یا اس سے کم عمرکے بچّوں کے لیے ماڈرنا کی کووِڈ-19 کی ویکسین کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لے رہا ہے۔ عمرکا یہ واحد گروپ ہے جو ابھی تک زیادہ تر ممالک میں ویکسین لگوانے کا اہل نہیں ہے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) میں اینٹی انفیکٹیوزاینڈ ویکسین کے سربراہ مارکو کَیولیری نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم نے ابھی ماڈرنا کی جانب سے اسپائیک ویکس کے استعمال کو چھے ماہ کی عمر سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی ایک درخواست پرغور شروع کیا ہے‘‘۔

کیولیری نے بتایاکہ اس کم عمرگروپ کے لیے ویکسین کے استعمال کی یورپ میں یہ پہلی درخواست ہے۔

فروری میں ای ایم اے کی انسانی ادویہ کمیٹی نے پہلے ہی اسپائیک ویکس ویکسین کے استعمال میں توسیع دینے کی سفارش کا اشارہ دیا تھا تاکہ چھے سے گیارہ سال کی عمر کے بچّوں کو ویکسین لگائی جاسکے۔

امریکا میں قائم دواساز کمپنی ماڈرنا کی تیارکردہ اس ویکسین کو پہلے ہی 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغوں اور بچّوں کے لیے منظورکیا جا چکاہے۔

ایمسٹرڈیم میں قائم ای ایم اے نے اب تک یورپی یونین میں پانچ ویکسینوں کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ان میں فائزراور ماڈرنا میسنجر آر این اے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تیارکی گئی ہے۔آسٹرازینکا اور جانسن اینڈ جانسن وائرل ویکٹرٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں اور نوواویکس لیبارٹری میں تیارکردہ اسپائیک پروٹین پر مبنی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں