سعودی عرب کی برقی کاروں کے لیے اسٹیل اور میٹل کمپلیکس میں 6 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کان کنی کے شعبے میں 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے منصوبے کے حصے کے طور پراسٹیل پلیٹ کمپلیکس اور الیکٹرک کار بیٹری میٹلز کی فیکٹری کے لیے 6 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔

خبر ساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر بندر الخریف نے کہا کہ وزارت کا ہدف معدنیات اور دھاتوں کے لیے 9 منصوبوں کی مالی اعانت ہے۔

ان نومنصوبوں میں بحری جہازسازی کے لیے 4 ارب ڈالر کا اسٹیل پلیٹ کمپلیکس، تیل اور گیس، تعمیرات اور دفاعی شعبوں اور ایک "گرین" اسٹیل کمپلیکس کے منصوبے میں سرمایہ کاری شامل ہے جو آٹوموبائل، فوڈ پیکیجنگ، مشینری اور آلات اور دیگر صنعتی شعبوں کو فراہم کرے گا۔

دونوں منصوبے پہلے ہی زیر تکمیل ہیں جن میں2 ارب کی الیکٹرک بیٹری میٹل فیکٹری ہے۔

الخریف نے مزید کہا کہ یہ منصوبے 14,000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت اب غیر ملکی کمپنیوں سے ایکسپلوریشن لائسنس کی 145 درخواستوں کی جانچ کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سرمایہ کاری مملکت کو افریقہ سے ایشیا تک پھیلے ہوئے خطے میں پیداوار، کان کنی اور لاجسٹکس کا مرکز بنائے گی اور سعودی کان کنی کے شعبے کی تبدیلی میں بھی معاونت کرے گی تاکہ یہ اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت حاصل کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب نے لوسیڈ گروپ سے 10 سال کی مدت میں 50,000 سے 100,000 کے درمیان الیکٹرک کاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں