سعودی عرب: 4 پیشوں کو مقامی شہریوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کل سے نافذ العمل ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں بعض پیشوں کو مقامی شہریوں تک محدود کرنے کے حوالے سے انسانی وسائل کی وزارت کا فیصلہ کل 8 مئی 2022ء سے نافذ العمل ہو گا۔ ان پیشوں میں سکریٹری شپ، ٹرانسلیشن، اسٹاک کیپنگ اور ڈیٹا فیڈنگ شامل ہے۔

نجی سیکٹر میں مذکورہ پیشوں کو سعودی شہریوں تک محدود کرنے کا فیصلہ گذشتہ برس اکتوبر میں جاری کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ٹرانسلیشن اور اسٹاک کیپنگ کے پیشوں میں کم از کم تنخواہ 5 ہزار ریال مقرر کی گئی تھی۔

اس فیصلے پر عمل درامد سے سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو 20 ہزار ملازمتیں فراہم ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں