مصر: تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے چار افراد زخمی، پارک میں چیخ پکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصرمیں عید کے ایام میں ایک تفریحی پارک میں لگے ایک جھولے کا ایک حصہ اس وقت ٹوٹ کر زمین پرجا گرا جب اس پربچے اور عورتیں سوار تھیں۔ اس واقعے میں تین لڑکیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

لڑکیوں کی عید کی خوشی میں شبین القناطر کے تفریحی پارک میں گول گھومنے والا جھولا زمین پر جا گراجس کے نتیجے میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ جھولےکا ٹوٹنے والا ڈبہ ایک لڑکے پرجا لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

تمام زخمیوںکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پارک کے منتظمین کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مصری پریس کو دیے گئے بیانات میں متاثرین کے اہل خانہ نے حادثے کے بعد حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بغیر لائسنس یا اہلکاروں کی نگرانی کے چلنے والے تفریحی پارکوں کو بند کیا جائے اور پارکوں میں لگے تفریحی جھولوں کی دیکھ بھال اور مرمت کو یقینی بنایا جائے۔

سولہ سالہ سندس کے والد محمود عزت نے بتایا کہ ان کی بچی نے جھولے میں کسی نقص کی نشاندہی کی تھی مگر وہاں موجود اس کے آپریٹر نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں