مصر میں عجیب الخلقت خون خوار جانور سے لوگ خوف زدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں کتے کی شکل کے ایک عجیب و غریب جانور نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

مصر میں سوشل میڈیا پر ایک عجیب جانور کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جہاں یہ انکشاف ہوا کہ اسماعیلیہ گورنری میں ابو صویرکے نواحی علاقےعزبہ ابو عمر میں ایک کتے اور بچھڑے کی ایک شکل کے جانور کو بار بار دیکھا گیا۔ یہ عجیب الخلقت جانور 10 دن قبل سامنے آیا تھا اور ابھی تک اس علاقے میں گھوم رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جانور کے خطرے اور بچوں اور راہگیروں کو نقصان پہنچانے کے خدشے کا اظہار کیا جب کہ بعض نے کہا کہ یہ جانور یقیناً کتا ہے، لیکن اس کو خارش کی بیماری ہے جس کی وجہ سے اس کا رنگ اور شکل تبدیل ہوگئی ہے۔

ٹویٹ کرنے والوں نے ابو راجح اور السلام کے علاقوں میں کتوں میں خارش کے پھیلاؤ کا انکشاف کیا اور ویٹرنری حکام یا کسی بھی سرکاری ادارے سے اس کے علاج کے لیے مداخلت کرنے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں