ٹرمپ کی بیٹی اور اس کا منگیتر رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹیفنی ٹرمپ نے اپنے لبنانی نژاد منگیتر مائیکل شربل بولس کے ساتھ مل کر اپنی شادی کی تاریخ اور تقریب کا مقام طے کر لیا ہے۔ یہ دونوں رواں سال 12 نومبر بروز ہفتہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب ریاست فلوریڈا کے پام بیچ سٹی میں واقع تفریحی مقامMar-a-lago میں منعقد ہو گی۔ یہ تفریحی مقام ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت ہے۔

یہ خبر امریکی اخبارNew York Post نے کل جمعے کے روز اپنی ویب سائٹ پر نشر کی۔ ویب سائٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں 500 سے زیادہ مہمان شریک ہوں گے۔ ٹیفنی کے 28 سالہ منگیتر مائیکل نے نائجیریا کے شہر لاگوس میں آنکھ کھولی۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے برطانیہ میں یونیورسٹی آف لندن میں داخلہ لیا اور "ایڈمنسٹریشن فنڈنگ اینڈ رسک" کی تعلیم حاصل کی۔ مائیکل کا ٹیفنی سے تعارف 2018ء میں امریکی پوپ گلوکارہ اور اداکارہ لنڈسی لوہان کے ایک کنسرٹ میں ہوا۔ یہ کنسرٹ یونان کے جزیرہ میکونوس میں ہوا تھا۔

ٹیفنی اور مائیکل کی منگنی جنوری 2021ء میں ہوئی۔ اس منگنی کا اعلان ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے کوچ کرنے سے ایک روز قبل کیا گیا۔ مائیکل نے ٹیفنی کو 12 لاکھ ڈالر قیمت کی ہیرے کی انگوٹھی پیش کی جس میں زمرد جڑا ہوا تھا۔ شادی کے بعد یہ جوڑا میامی شہر میں رہے گا۔ یہاں سے سابق صدر ٹرمپ کی قیام گاہ Mar-a-lago کا گاڑی کے ذریعے مختصر فاصلہ ہے۔

ٹیفنی کا منگیتر مائیکل چار ملکوں کی شہریت رکھتا ہے۔ یہ ملک لبنان، نائجیریا، فرانس اور امریکا ہیں۔ وہ لبنانی کاروباری شخصیت مسعد بولس کا بیٹا ہے۔ مسعد نے نائجیریا میں مختلف منصبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں