سعودی فرمانروا شاہ سلمان طبی معائنے کے لئے ہسپتال داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے لئے جدہ کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق "شاہ سلمان -حفظہ اللہ- کو ہفتے کی شام ہسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ " اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور شفاء کاملہ عطا کریں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں