سینا واقعے سےحوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکیں گے:السیسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصری صدرعبدالفتاح السیسی نےکہا ہے کل ہفتے کو مغربی سینا کے ایک واٹر پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصری ریاست یا مصری فوج کے عزم کو کمزور نہیں کرے گا۔

السیسی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پراپنے پیج پرایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "مصر کے وفادار فرزند اپنے وطن کی پکارپر پوری ہمت اور قربانی کے ساتھ جواب دیتے ہیں۔ یہ سپاہی حب الوطنی کے جذنے سے سرشاراورایمان کے ساتھ غیر متزلزل انداز میں وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ہماری جنگ پورے عزم کے ساتھ جاری ہے اور سینا جیسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کریں گے۔ ہم نے دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنےکا تہیا کررکھا ہے‘‘۔

واقعے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت

جزیرہ سینا میں کل ہفتے کے روز پیش آنے والے اس دہشت گردانہ واقعے کے نتیجے میں افسر سمیت گیارہ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ عرب ممالک اور عالمی سطح پر اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

مصری فوج
مصری فوج

حملے پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، الجزائر، بحرین، قطر، کویت، اردن اور دوسرےممالک کی طرف سے مصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے مصر کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قاہرہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

فلسطینی ایوان صدر نے بھی اس واقعے کی مذمت کی اور مصر کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فلسطینی عوام اور قیادت مصر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

عرب پارلیمنٹ نے اس واقعے کی مذمت کی اور مصر کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں قاہرہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں