روس اور یوکرین

اسکول پر روسی بمباری سے 60 شہری ہلاک ہوگئے : یوکرینی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مطابق یوکرین کے علاقے لگانسک میں ایک اسکول پر روسی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زیلنسکی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق "گزشتہ روز لگانسک کے گائوں بیلوہوریفکا میں روسی بمباری کے نتیجے میں 60 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ یہ شہری ایک عام اسکول میں روسی بمباری سے پناہ لئے بیٹھے کہ اس اسکول کو روسی فوج نے نشانہ بنایا۔"

اس سے قبل علاقے کے گورنر نے بتایاتھا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے اسکول میں 90 افراد پناہ لئے ہوئے تھے جن میں 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتیریس کے ترجمان نے بتایا کہ یو این چیف اسکول پر بمباری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری املاک کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں