الریاض میں تین روزہ مستقبل ایوی ایشن فورم کاآغاز؛اہم سمجھوتوں پر دست خط متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ اورلاجسٹک سروسز کے وزیر انجنیئرصالح الجسر نے پیر کو الریاض میں فیوچر ایوی ایشن فورم کاافتتاح کیا ہے۔اس کا اہتمام سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے کیا ہے۔

یہ تین روزہ فورم شاہ عبدالعزیزانٹرنیشنل کانفرنس سنٹرمیں منعقد ہورہا ہے اور اس میں شہری ہوابازی کے شعبے میں جدّت طرازی، ترقی اورپائیداری کے تین اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوزکی جائے گی۔

اس تقریب میں شہری ہوابازی کے شعبے کے لیے متعدد اہم پالیسیوں اورحکمت عملیوں پرغورکیاجائے گا اور سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان شراکت داری سے متعلق 50 سے زیادہ معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دست خط کیے جائیں گے۔

اس فورم میں مجموعی طورپر60 ممالک سے تعلق رکھنے والے2000 سے زیادہ مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ان کے علاوہ 4000 سے زیادہ عام افراد بھی شریک ہوں گے جنھوں نے فورم کی تقریبات میں شرکت کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔

یہ فورم شہری ہوا بازی کے شعبے میں ایک منفرد بین الاقوامی تقریب سمجھاجاتا ہے۔اس میں علم اورخیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کیاجاتا ہے اوروسائل اور صلاحیت کی ترقی میں بہترین تجربات اورطریقوں پرتبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں