.

پوتین کی سابقہ محبوبہ ایک بار پھر "امید" سے ، بچے کے باپ کی شناخت پر سوالات !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی صدر کی محبوبہ الینا کبائیوا کے دوبارہ حاملہ ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹیں آنے کے بعد جمناسٹک کی سابقہ کھلاڑی ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں۔

برطانوی اخبار The Sun کے مطابق ذرائع نے روسی چینلGeneral SVR Telegram کو بتایا کہ روسی میں سب سے زیادہ لچک دار جسم کی مالک خاتون کا اعزاز رکھنےو الی الینا "امید" سے ہیں۔

مذکورہ چینل نے اپنی ویب سائٹ پر بچّے کے باپ کی شناخت کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے۔

اسی طرح ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر اس خبر کے پھیل جانے پر چراغ پا ہیں۔ یہ خبر اس وقت پھیلی جب ولادی میر پوتین "وکٹری ڈے" کی تقریبات میں شرکت کے لیے اپنی گاڑی میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ یہ تقریبات پیر کے روز ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ہو رہی ہیں۔

امریکا کا خیال ہے کہ 38 سالہ سابقہ جمناسٹک خاتون کھلاڑی نہ صرف پوتین کی دوست بلکہ ان کے تین بچوں کی ماں بھی ہیں۔

یاد رہے کہ پوتین نے جون 2013ء میں اپنی اہلیہ لیوڈمیلا سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔ لیوڈمیلا سے پوتین کی دو بیٹیاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں