چاقو سے حملے کا دعویٰ ، اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو نشانہ بنا ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بیت المقدس میں ایک اسرائیلی پولیس اہل کار کو چاقو سے وار کا نشانہ بنایا گیا۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق یہ واقعہ باب العامود کے نزدیک پیش آیا۔

اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مشتبہ شخص پر فائرنگ بھی کی۔

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ شخص کے پاس چاقو تھا جس سے اس نے پولیس اہل کار پر وار کیے۔ اہل کار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آور کے انجام کے بارے میں ابھی کوئی بات واضح نہیں۔

اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ترجمان اوفر جنڈلمین نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نے سرحدی محافظین ، ریزرو فوجیوں اور ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے والے رضا کاروں پر مشتمل نیشنل گارڈز تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی ترجمان نے اس نئی فورس کے کردار یا تعیناتی کے مقام کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

یاد رہے کہ 22 مارچ کے بعد سے یہ اسرائیل کے خلاف چھٹا حملہ ہے۔ اس دوران میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 18 ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں