.

سوڈان میں دیواروں پر خاکہ سازی ،،، تفریح اور خطرات کا امتزاج کیوں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں جہاں ایک طرف کارکنان کی جانب سے سڑکوں پر ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انتظام کیا جاتا ہے تو دوسری طرف بعض افراد سڑکوں کی دیواروں کی تزئین و آرائش میں منہمک نظر آتے ہیں۔

ریلیوں اور مظاہروں کے دوران میں دیواروں پر فن کے رنگ بکھیرنے کا خیال دل چسپی اور خطرات کا امتزاج ہے۔ یہ کام انجام دینے والے فن کار ہر دم سارا ساز و سامان چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں کیوں کہ سڑکوں پر کسی بھی وقت ہنگامی صورت حال بھڑک سکتی ہے۔

فنون کی خاتون رابطہ کار دعاء طارق نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ریلیوں اور مظاہروں کے دوران میں دیواروں پر فن کے رنگ بکھیرنے کا مقصد انقلابی تحریک کو نئے زاویے اور اقدار بخشنا ہے۔ یہ چیزیں تحریک میں شریک افراد میں نئی روح پھونک دیتی ہیں۔

دعا نے سوڈانی مصور اور فن کار احمد الصادق کو گرم جوشی کے ساتھ سلام پیش کیا۔ وہ ان لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ریلیوں اور جھڑپوں کے اثنا خاکہ سازی کا عمل شروع کیا اور دیواروں کو تصاویر اور رنگوں سے مؤثر بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔

بہت سے لوگوں کے نزدیک سوڈان میں دسمبر 2019ء کا انقلاب بلا تعبیری فنون کا انقلاب تھا۔ اس کی ابتدا پوسٹروں سے ہوئی تھی۔ بعد ازاں کپڑوں اور دیواروں پر بھی مواقف کا اظہار دیکھا جانے لگا۔ سوڈانی فن کار عبدالمجید عفیفی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ خاکہ سازی نے دھرنوں کے میدانوں میں گہرا اثر چھوڑا۔ یہاں دھرنا دینے والوں نے دیواروں اور زمین سے فائدہ اٹھایا اور انہیں مستقبل سے متعلق اپنے خوابوں اور خیالوں کے اظہار کے لیے استعمال کیا۔

عفیفی کے مطابق سوڈانیوں میں ایک قابل ذکر تعداد خاکہ سازی اور رنگ بھرنے کی خدا داد صلاحیت رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں