.

وڈیو : ہوابازی کا تجربہ نہ رکھنے والے مسافر نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوابازی کا تجربہ نہ رکھنے والا مسافر ایک چھوٹے طیارے کو کامیابی کے ساتھ رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس سے قبل طیارے کے کپتان کو ہنگامی طور پر طبیعت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا۔

امریکی چینل WPBF-TV کے مطابق پام بیچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کے اتارے جانے میں ایئر ٹریفک کنٹرول نے مذکورہ مسافر کی معاونت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کا کنٹرول سنبھالنے والے مسافر نے ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا تھا کہ اسے خطر ناک صورت حال کا سامنا ہے۔ مسافر کا کہنا تھا کہ "میرا طیارہ گرفت میں نہیں ہے اور مجھے جہاز کو اڑانے کا کوئی آئیڈیا نہیں"۔

آخر کار ایئر ٹریفک کنٹرول کی مدد اور رہ نمائی سے طیارہ محفوظ طریقے سے ہوائی اڈے پر اتر گیا۔

ہوابازی کے امریکی ماہر جون نینس نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ میں پہلی مرتبہ سن رہا ہوں کہ سیسنا طیارہ کسی ایسے شخص نے زمین پر اتارا جو ہوابازی کو کوئی تجربہ نہیں رکھتا تھا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں