بھارت میں آسمان سے پرندے گرنے کی وجہ کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارت کی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں پانی کے ذرائع خشک ہونے اور گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے روزانہ آسمان سے گرنے والے پرندوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب مغربی ریاست گجرات میں امدادی کارکن ان پرندوں کو اٹھا کران کی زندگی بچانے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔ ایک ویٹرنری ڈاکٹر نے بتایا کہ امدادی کارکن روزانہ سیکڑوں پرندوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں موسم گرما سے پہلے گرم ترین مہینے میں خشک سالی جنوبی ایشیا کے بڑے حصے کو متاثر کررہی ہے۔ شدید گرمی کے باعث بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

احمد آباد میں غیر منافع بخش جیودیا چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام جانوروں کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ چند ہفتوں میں ہزاروں پرندوں کا علاج کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ورکر روزانہ درجنوں پرندوں کو لاتے ہیں جن میں کبوتر بھی شامل ہیں۔

منوج بھوسر نے کہا کہ "یہ سال حالیہ دنوں میں بدترین رہا ہے۔ ہم نے بچانے کے لیے لائے گئے پرندوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔ وہ فنڈ کے ساتھ ایک دہائی سے پرندوں اور دوسرے جانداروں کے بچاؤ کے لیے کام کررہے ہیں۔

پرندوں کو بچانے کی کوشش میں ڈاکٹروں نے بدھ کو متعدد وٹامنزوالی گولیاں دییں اور سرنج کے ذریعے ان کی چونچوں میں پانی ڈالا گیا۔

گجرات کے محکمہ صحت کے حکام نے ہیٹ اسٹروک اور تیز بخار سے منسلک دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے اسپتالوں کے لیے خصوصی وارڈ قائم کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں