.

اسرائیلی فوج کا جنین پر دھاوا ، فلسطینیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز مغربی کنارے میں واقع جین پناہ گزین کیمپ سے ملحقہ علاقے الہدف پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ اور مسلح فلسطینیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

العربیہ / الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے علاقے میں الدبعی خاندان کے گھر کا گھیراؤ کر لیا ... اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے گھر میں روپوش دو نوجوانوں کو باہر آنے کے لیے کہا۔

نمائندے کا کہنا ہے کہ دو میں سے ایک نوجوان نے خود کو حوالے کر دیا جب کہ دوسرا ابھی تک گھر میں موجود ہے۔

واقعے سے متعلق سامنے آنے والے وڈیو کلپوں میں اسرائیلی فوج کو شدید فائرنگ اور جھڑپوں کے بیچ شہر کے وسطے علاقے پر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔

العربیہ / الحدث کے نمائندے کے مطابق جھڑپوں میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

کارروائی کے دوران میں اسرائیلی فوج نے کئی مقامات اور گھروں کی چھتوں پر نشانچیوں کو تعینات کر دیا۔ یہ بات فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دونں کے دوران میں جنین میں غیر معمولی نوعیت کی کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بالخصوص فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کے بعد جو جنین کیمپ کے واقعات کی کوریج کے دوران میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اپنی جان دھو بیٹھیں۔

رواں سال 22 مارچ سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے بیچ کشیدگی کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ بالخصوص مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں جہاں اسرائیلی فورسز وار فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان کے علاوہ چاقو سے حملوں کے مختلف واقعات بھی پیش آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں