الشیخ خلیفہ کی وفات پرحاکم ابوظبی سے’المشرف پیلس‘ میں تعزیت کا سلسلہ جاری
کل جمعہ کو متحدہ عرب امارات نے مملکت کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اندرون اور بیرون ملک امارات کی حکومت سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
امارات کی وزارت برائے صدارتی امور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے عوام، عرب اور اسلامی اقوام اور پوری دنیا قوم کے رہ نماؤں اور اقوام سے ہمارے سرپرست الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان 13 مئی کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ابوظبی کے حکمران الشیخ محمد بن زاید اور امارات کے حکمران آج بہ روز ہفتہ مشرف پیلس میں تعزیتی پیغامات وصول کریں گے۔
ابوظبی میڈیا آفس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع بیان میں لکھا کہ حکمران الشیخ محمد بن زاید آل نہیان امارات کی سپریم کونسل کے اراکین، امارات کے رہ نماؤں کی تعزیت قبول کریں گے۔ صدر مملکت الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کا جمعے کو مشرف پیلس میں انتقال ہو گیا۔
متحدہ عرب امارات نے جمعہ سے 40 دن کے لیے سرکاری سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ہفتے سے وزارتیں، سرکاری محکمے، وفاقی اور مقامی ادارے اورنجی شعبے میں کام 3 دن کے لیے معطل رہے گا۔
ان کی نماز جنازہ مغرب کے بعد الشیخ سلطان بن زاید مسجد میں ادا کی گئی اور ملک کی تمام مساجد میں غائبانہ نماز ادا کی گئی۔
امارات نیوز ایجنسی، ڈبلیو اے ایم‘ کےابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید اور دیگر شیوخ نے ابوظبی کی الشیخ سلطان بن زاید پہلی مسجد میں مرحوم کی روح کے لیے نماز جنازہ ادا کی۔
-
صدر یو اے ای کی وفات پر جو بائیڈن سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس
دنیا بھر سے قائدین یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کو ... بين الاقوامى -
المسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں شیخ خلیفہ کی غائبانہ نماز جنازہ
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ جمعے کومسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔نماز عشا کے بعد غائبانہ نماز ... مشرق وسطی -
الشیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال پرعالمی رہنمائوں کا سوگ
متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے قائدین اور دنیا بھر سے عالمی قیادت کی جانب سے تعزیت کا اظہار ... مشرق وسطی