بخارسٹ کی جانب سے روسی سفیروں کو نکالے جانے کے جواب میں روس نے جمعہ کو ماسکو اور مغرب کے درمیان سفارتی جنگ کے ایک حصے کے طور پر رومانیا سے 10 سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمہ دار ماسکو کو ٹھہرانے کی رومانیا کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔

رائیٹرزکے مطابق وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ بلغاریہ کے سفارت خانے کے ایک ملازم کو بھی نکال دیا گیا ہے۔
10 روسی سفارت کاروں کی ملک بدری
گذشتہ اپریل کے آخر میں رومانیہ کی وزارت خارجہ نے دس روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رومانیہ کا کہنا تھا کہ روسی سفارت کاروں نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام نہیں کیا۔
یہ اقدام یوکرین کے بوچا میں اجتماعی قبروں کی دریافت اور قصبے سے روسی فوجیوں کے انخلاء کے بعد شہریوں کے قتل کی خبروں پر پورے یورپی براعظم کے غم وغصے کا نتیجہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اقدامات یوکرین میں ماسکو کی فوجی مہم کے تناظر میں یورپی دارالحکومتوں سے 300 سے زیادہ روسی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔
-
نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی
فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو[Sauli Niinistö] اور وزیر اعظم Sanna Marin کے نیٹو کے ساتھ ان کے ملک کے الحاق کے بارے میں بیانات سے شروع ہونے والا طوفان ... بين الاقوامى -
ہمارے پاس یوکرین میں امریکی حیاتیاتی پروگراموں کے ثبوت موجود ہیں:روس
یوکرینی سرزمین پرروسی فوجی کارروائی کے پس منظر میں روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافے کے ساتھ اقوام متحدہ میں روس کے پہلے فرسٹ مستقل ... بين الاقوامى -
روس ابھی تک کئیف پر قبضے کی امید لگائے بیٹھا ہے : یوکرینی جنرل
یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 78 واں روز ہے۔ مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے باور کرایا ہے کہ یہ جنگ کئی ماہ طویل ہو گی۔ ادھر یوکرینی فوج کے ایک جنرل ... بين الاقوامى