سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی شیخ محمد کویواے ای کا صدربننے پرمبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی قیادت نے کہا کہ وہ نئے صدر کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی وفاقی سپریم کونسل نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

ان کا انتخاب ان کے بھائی شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے جمعہ کو انتقال کے بعد عمل میں آیا ہے۔61 سالہ شیخ محمد اپنے والد شیخ زاید آل نہیان مرحوم اور بھائی شیخ خلیفہ کے بعد متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر بن گئے ہیں۔

یواے ای میں شیخ خلیفہ بن زایدکی وفات پر 40 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔اس دوران میں ملک بھر میں کاروبار بند رہیں گے اورمرحوم صدر کے سوگ میں تفریحی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

دبئی میں الیکٹرانک بل بورڈز میں جمعہ کی رات شیخ خلیفہ مرحوم کی تصویردکھائی گئی تھی اور نجی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں