یوکرین میں روسی فوج کے آپریشن کا آج 80 واں روز ہے۔ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیریلو بودانوف نے غالب گمان ظاہر کیا ہے کہ 2022ء کے اختتام تک لڑائی کی تمام کارروائیاں رک جائیں گی۔
آج ہفتے کے روز برطانوی ٹی وی "اسکائی نیوز" سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تنازع کا ٹرننگ پوائنٹ آئندہ اگست میں سامنے آئے گا۔ بودانوف کے مطابق ٹرننگ پوائنٹ کے نتیجے میں روسی قیادت میں تبدیلی واقع ہو گی۔
یوکرینی ذمے دار نے دعوی کیا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین کی نفسیاتی اور جسمانی حالت نہایت خراب ہے اور وہ سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں۔ بودانوف کے مطابق ماسکو میں روسی صدر کا تختہ الٹنے کے لیے بغاوت کی کوشش کی جا چکی ہے۔
البتہ پوتین کی صحت کے حوالے سے بودانوف کے بیان کی کسی سرکاری موقف سے تصدیق نہیں ہوئی۔
یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے نیگ گمان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس جنگ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بودانوف نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی افواج اپنے ہاتھ سے نکل جانے والی یا روسی فوج کے قبضے میں آنے والی تمام اراضی واپس لے گی۔ ان میں دونباس اور جزیرہ نما قرم شامل ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے جمعے کی شب جاری بیان میں کہا تھا کہ اس وقت کوئی بھی یہ خبر نہیں دے سکتا کہ "جنگ" کا اختتام کب ہو گا!
-
برطانیہ کی جانب سے پوتین کی قریبی 12 شخصیات پر نئی پابندیاں
برطانیہ نے روسی صدر ولادی میر پوتین کی قریبی 12 شخصیات پر پابندیوں کے ایک نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ لندن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ شخصیات ... بين الاقوامى -
روس نے نازی فلسفہ اپنالیا،صدرپوتین ہٹلرکی تقلیدکررہے ہیں:زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے یومِ فتح کی سالگرہ کے موقع پرکہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ کے ذریعے’’نازی فلسفہ‘‘اپنا لیا ہے اور روسی صدر ... بين الاقوامى -
پوتین کامؤقف’جنگ جیسا‘،روس یا یوکرین کی ’'تذلیل‘کے ذریعے امن ممکن نہیں:ماکرون
فرانس کے صدرعمانوایل ماکرون نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میرپوتین کی یومِ فتح کی تقریر’’طاقت، دھمکی اور جنگ جیسے مؤقف‘‘ کا مظاہرہ ہے لیکن ساتھ ہی انھوں ... بين الاقوامى