سعودی عرب کے خودمختاردولت فنڈ کے زیراہتمام ’سعودی کافی کمپنی‘ کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے خودمختاردولت فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے اتوارکے روز مملکت میں کافی پھلیوں کو فروغ دینے کے لیےایک کافی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی کافی کمپنی بیج سے کپ تک پوری سپلائی چین کے ذریعے کافی کی قومی صنعت کو معاونت مہیّا کرے گی۔

بیان کے مطابق کمپنی جنوبی خطے جازان میں کافی کی پیداوارکوبڑھانے میں بھی کلیدی کردارادا کرے گی۔یہ علاقہ ’’کوفیہ عربیکا‘‘(عربی کافی) کا گھر سمجھاجاتا ہے۔

توقع ہے کہ سعودی کافی کمپنی قومی کافی انڈسٹری میں اگلے10 سال کے دوران میں قریباً 1.2 ارب ریال (31 کروڑ90 لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ سالانہ پیداوارکو 300 ٹن سے بڑھاکر2500 ٹن کرنے میں مدد مل سکے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے حال ہی میں وزارت تجارت کے تعاون سے مملکت بھرکے تمام ریستورانوں اورکافی شاپس میں ’عربی کافی‘ کا نام تبدیل کرکے ’سعودی کافی‘ رکھنے کا اعلان کیاتھا۔

دونوں وزارتوں نے 2022ء کو ’’سعودی کافی کا سال‘‘کے طور پرمنانے کے موقع پریہ مشترکہ اقدام کیا تھا۔اس کے تحت سعودی کافی کوایک ثقافتی عنصر کے طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔اس کا مقصد سعودی تشخص کو اجاگرکرنا ہے اور یہ سعودیوں کے ان کی منفرد کافی، اس کی تیاری اور خدمت کی روایت سے تعلق کوظاہرکرتا ہے۔

وزارت ثقافت پہلے ہی ایک قومی اقدام کے تحت ’’معیارِ زندگی پروگرام‘‘ کی حمایت میں 2022ء کو’’سعودی کافی کا سال‘‘قرار دے چکی ہے۔یہ سعودی وژن 2030ء کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔اس کے تحت پروگراموں، تقریبات اور مقابلوں کے وسیع پیکج کے ذریعے سعودی کافی کا سال منایا جارہا ہے۔

ان تقریبات اور پروگراموں کا اہتمام وزارت ثقافت اور کھانا پکانے کے فن کا(کولینیری آرٹس) کمیشن عوام کے اشتراک سے پورے سال کے دوران میں کریں گے۔ان میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی شعبے کے ادارے، ریستوران اور ہوٹل، کافی شاپس اورسعودی کافی کی کاشت کاری، تیاری اور پیش کاری سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں