امریکا میں طیارہ کار پرآ گرا، ایک ہلاک، پانچ زخمی:حادثے کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہفتے کے روز ایک چھوٹا طیارہ ایک پل پر ایک کار کے اوپرآ گراکر جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

یہ المناک حادثہ دوپہر سے کچھ پہلے ہولفر انلیٹ پل پر پیش آیا جس سے پل پر ٹریفک بند ہو گئی۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے حکام نے بتایا کہ سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے میں 3 افراد سوار تھے، جو انجن میں خرابی کے باعث گرکر تباہ ہو گیا۔ طیارہ ایک کار پر آگرا جس میں ایک خاتون دو بچے سوار تھے۔حادثے کے بعد طیارے کو آگ لگ گئی۔

میامی ڈیڈ پولیس کے ترجمان الوارو زبالیٹا نے بتایا کہ طیارہ کار سے ٹکرایا۔

دو افراد بدقسمت طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ آگ بجھانے کے بعد واحد متاثرہ شخص کی لاش ملی۔ہلاک ہونے والے کی شناخت 36 سالہ نارسیسو ٹوریس کے نام سے ہوئی، جو ایئر ٹریفک کنٹرولر تھا اور میامی کنٹرول ٹاور میں ایئر ٹریفک میں کام کرتا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو افراد سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خاتون اور دو بچے، جن کی عمریں دو اور چھ سال ہیں طیارے کی زد میں آنے والی کارمیں سوار تھے۔انہیں بھی اسپتال لے جایا گیا ہے مگر وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں