خاندان کے سامنے غوطہ خوری کرنے والا مہم جو خطرناک انجام سے دوچار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسپین میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے سامنے مہم جوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان کی بازی لگا دی۔

اسپین میں ایک شخص اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گذارنے ساحلی علاقے میں گیا جہاں اس نے سمندر کے کنارے ایک پہاڑی سے چھلانگ لگائی مگراس کی یہ مہم جوئی المناک موت پرمنتج ہوئی۔ اس کا یہ المناک انجام اس کے خاندان کے سامنے ہوا۔

مہم جو کی چھلانگ کا منظر اس کی بیوی نے کیمرے میں محفوظ کیا۔ چونکا دینے والی فوٹیج میں 31 سالہ ڈچ سیاح کو اسپین کے جزائر مالگراٹس میں 100 فٹ کی بلندی سے غوطہ لگانے کی تیاری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق ویڈیو میں مہم جو کو تیز رفتاری سے گرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ اس کے نیچے نوک دار اور کھردری چٹانیں تھیں۔ وہ ایک خوفناک چیخ کے ساتھ پانی میں جا گرا۔

اس کی بیوی اس حادثےپر چیخ پکار کرتی رہی۔ پانی میں جا گرنے والے مہم جو کی لاش غوطہ خوروں نے تلاش کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس شخص نے اپنی بیوی کے لیے ایک کشتی کرائے پر لی تھی تاکہ اس کی "موت کی چھلانگ" کو فلمایا جا سکے جو حقیقتاً المناک انجام پر ختم ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں