سعودی شہزادوں کا شیخ محمد سے یواے ای کے مرحوم صدرشیخ خلیفہ کی وفات پراظہارِتعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اتوار کو ابوظبی میں سعودی شہزادوں کے ایک وفد کا استقبال کیا ہے۔سعودی وفد نے یواے ای کے سابق صدرمرحوم شیخ خلیفہ کی وفات پر شیخ محمد بن زاید سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب سے آنے والے شہزادوں کے وفد میں سابق ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیزآل سعود، شہزادہ منصوربن سعود بن عبدالعزیز،شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز،وزیرمملکت، کابینہ کے رکن، خادم الحرمین الشریفین کے مشیرشہزادہ ڈاکٹرمنصوربن متعب بن عبدالعزیز،شہزادہ بندر بن مقرن بن عبدالعزیز اور نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان شامل تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادوں کے وفد نے شیخ محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ان کے لیے ہرکامیابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اماراتی صدر نے یواے ای اور اس کے عوام کے بارے میں ان کے مخلصانہ برادرانہ جذبات پر سعودی شہزادوں کے وفد کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انھوں نے صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارک باد اور نیک جذبات کے اظہار پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں