کیلیفورنیا : چرچ کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ لیگونا وڈز قصبے میں واقع ایک چرچ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ قصبے کی آبادی سولہ ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

مقامی بلدیہ کے سربراہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص جائے وقوع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رواں ہفتے امریکا میں اندھا دھند فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک 18 سالہ سفید فام نوجوان نے نیویارک کے علاقے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ کے اندر فائرنگ کر دی۔ واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں رہنے والوں کی اکثریت سیاہ فام ہے۔ پولیس نے حملے کو نسل پرستی پر مبنی قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں