سعودی وزیر خارجہ کی اپنے الجزائری ہم منصب کے ساتھ ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے الجزائری ہم منصب رمطان لعمامرہ کے ساتھ بات چیت کی۔ الجزائر میں ہونے والی یہ بات چیت دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مشاورت کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے سلسلے میں ہوئی۔

الجزائر کی وزارت خارجہ کے مطابق سیاسی مشاورت کمیٹی کا اجلاس آج دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں الجزائر میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ خصوصی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے راستوں پر غور کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ مشترکہ دل چسپی کے نمایاں ترین علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ اور مواقف میں ہم آہنگی عمل میں آئی گی۔

سعودی وزیر خارجہ بدھ کی شام الجزائر پہنچے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں