واشنگٹن میں آسٹن سے ملاقات میں تزویراتی تعاون پر بات چیت ہوئی: خالد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے اعلان کے مطابق انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے سعودی امریکی شراکت داری اور دونوں ملکوں کے بیچ دفعی اور عسکری شعبوں میں تزویراتی تعاون کی صورتوں کا جائزہ لیا۔

شہزادہ خالد کے مطابق ان کی امریکی وزارت دفاع کے سکریٹری برائے پالیسیز کولن کال کے ساتھ بھی وسیع دائرہ کار میں بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت سعودی عرب اور امریکا کی دفاع کی وزارتوں کے بیچ مشترکہ تزویراتی منصوبہ بندی کی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئی۔

اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے تبدیل ہوتی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔ علاوہ ازیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام سے متعلق متعدد معاملات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے دفاع پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان ایک وفد کے ہمراہ امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں