کیا واقعی کپتان نے طیارے کی کھڑکی سے باہر نکل کر "سیلفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ عرصے کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے درمیان ایک تصویر گردش میں آئی۔ اس تصویر کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ ایک پائلٹ کی ہے جو آسمان پر دورانِ پرواز طیارے کی کھڑکی میں سے باہر نکل کر اپنی سیلفی بنا رہا ہے۔ مزید یہ کہ کپتان نے اپنی زندگی کو اس لیے خطرے میں ڈال دیا تا کہ وہ اپنی اہلیہ کو ثابت کر سکے کہ وہ کام پر ہے۔

البتہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کئی عوامل نے اس تصویر کو مشکوک بنا دیا۔

اس تصویر پر PilotWagner کے نام سے ایک واٹر مارک نظر آ رہا ہے۔ یہ علامت کپتان کے اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ہے اس لیے کہ کپتان کا اپنا نام مائیک ویگنر ہے۔

اسی طرح یہ تصویر اسی اکاؤنٹ سے 2018ء میں بھی پوسٹ کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ فوٹو شاپ کا ہیش ٹیگ تھا۔

مائیک ویگنر کئی تبصروں میں یہ واضح کر چکے ہیں کہ مذکورہ تصویر ایڈٹ شدہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں