شاہ سلمان ریلیف کی جانب سے افغانستان میں 500 راشن تقسیم

سعودی تنظیم نے رواں ماہ میں اب تک 4100 راشن تقسیم کر چکی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان امداد اور ریلیف سنٹر نے افغان صوبے ننگرہار کے ایک ضلع میں 500 راشن تقسیم کئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی سعودی پریس ایجنسی [ایس پی اے]کے مطابق سعودی ادارے کی جانب سے ننگرہار کے ضلع کامہ میں تقسیم کئے جانے والے راشن سے 3000 افراد مستفید ہوں گے۔

ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام شاہ سلمان ریلیف سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں مظلوم اور بے سہارا افراد کی مدد کے سلسلے کا ایک حصہ ہے اور سعودی عرب اس سے پہلے بھی رواں ماہ کے دوران افغانستان میں 4100 راشن تقسیم کر چکا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف
شاہ سلمان ریلیف
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں