شہزادہ الولید کاکنگڈم ہولڈنگ کے16.87فی صد حصص کی فروخت کے لیے پی آئی ایف سے معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے مملکت کے خود مختاردولت فنڈ کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری فرم کنگڈم ہولڈنگ کے 16.87 فی صد فنڈ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

کنگڈم ہولڈنگ نے اسٹاک ایکسچینج میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) 9.09 ریال (2.42 ڈالر) فی حصص پر ساڑھے62 کروڑ حصص خرید کرے گا۔ان کی مجموعی مالیت5.68 ارب ریال (1.51 ارب ڈالر) بنتی ہے۔

معاہدے کے مطابق جمعرات کو جہاں کاروبار بند ہوا تھا،حصص کی قیمتِ فروخت وہی مقرر کی جائے گی اور اسی کے مطابق کنگڈم ہولڈنگ کے حصص خرید کیے جائیں گے۔یہ گذشتہ ایک سال میں اس کی کم ترین قیمت تھی۔

اتوار کی صبح سعودی عرب کے اسٹاک ایکسچینج تداول میں کاروبار کے آغاز میں اس کے حصص کی قیمتوں میں 8۰8 فی صد اضافہ ہوا اور یہ 9۰89 ریال ہوچکی تھی۔تداول ہی میں کنگڈم ہولڈنگ کے حصص کا لین ہوگا۔

پی آئی ایف نے فوری طور پر تبصرے کے لیے ای میل کے ذریعے بھیجی گئی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

مملکت میں سب سے زیادہ تسلیم شدہ کاروباری شخصیات میں سے ایک شہزادہ الولید بن طلال اپنی کمپن کے 78.13 فی صد اکثریتی حصص اپنے پاس رکھیں گے۔

پی آئی ایف اس وقت 600 ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے۔اس کو تیل کی آمدن سے ماورا سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ایجنڈے میں اولین ترجیح حاصل ہے۔

دریں اثناء سرمایہ کارفرم نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس کے ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹرسرمد ذوق نے استعفا دے دیا ہے۔عبدالمجید احمدالحقبانی اب بورڈ میں ان کی جگہ نان ایگزیکٹوڈائریکٹر ہوں گے۔ لنکڈ ان کے مطابق الحقبانی اس وقت پی آئی ایف میں سینئرڈائریکٹر کے طورپر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں