ابوظبی:ریستوران میں گیس سلنڈرکا دھماکا؛ دوافراد ہلاک، 120 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایک ریستوران میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے ہیں۔

امارتی پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 64 معمولی زخمی ہیں اور 56 کو معتدل چوٹیں آئی ہیں۔انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے سے متعدد دکانوں اور قریبی چھے عمارتوں کے بیرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ شہری دفاع نے حفظِ ماتقدم کے طورپر ریستوران سے متصل واقع چار رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے اور آگ بجھانے کے لیے عملہ کام کررہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارتوں کے رہائشیوں کوعارضی طور پر ٹھہرانے کی پیش کش کی جائے گی اور ان عمارتوں کومکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں