پیرس: قطری سفارتخانے میں سیکیورٹی گارڈ کا قتل، ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع قطر کے سفارتخانے میں پیر کو علی الصباح ایک سیکیورٹی گارڈ کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کےمطابق یہ واقعہ صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا جب ملزم سفارتخانے میں داخل ہوا اور اس نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑے کے بعد گھونسوں سے وار کیا۔ سیکیورٹی گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پیرس کے دفتر استغاثہ نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق پولیس اس واقعہ کی قتل کے رخ سے تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں