بغداد ایئرپورٹ میں فوجی اڈے پر ڈرون طیارے کا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں آج منگل کی صبح دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی کے اندر واقع عسکری فضائی اڈے کے نزدیک ڈرون طیارے کا دھماکا ہوا۔ یہ بات العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے نے بتائی۔

اس موقع پر ہوائی اڈے کے اطراف خطرے کے سائرن بجائے گئے اور فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا۔

یاد رہے کہ ڈرون طیارے ماضی میں بھی بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع وکٹوریا فوجی اڈے کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اس اڈے میں امریکی فورسز سمیت بین الاقوامی افواج اور عراقی فوج بھی موجود ہوتی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران میں راکٹ حملوں کے ذریعے بارہا ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔ امریکا اکثر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران نواز عراقی مسلح گروہوں کا ہاتھ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں