امریکا کا یونانی جزیرے کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پرقبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے یونان کے قریب روس کے زیرانتظام جہاز میں لدے ہوئے ایرانی تیل کوضبط کر لیا ہے اور وہ اب اس تیل کو کسی اور جہاز پر لاد کرامریکا بھیجا جائے گا۔

یونانی حکام نے گذشتہ ماہ یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے جنوبی جزیرے ایویا کے ساحل کے قریب ایرانی پرچم بردار پیگاس کو ضبط کر لیا تھا۔اس میں روسی عملہ کے 19 ارکان سوار تھے۔

بعد میں جہازکواس کے مالکان پر پابندیوں کے بارے میں الجھن کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا تھا۔

یونان کی وزارت جہاز رانی کے ایک ذریعے نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے یونان کو آگاہ کیا ہے کہ جہاز پرایرانی تیل لدا ہوا ہے۔انھوں نے مزید تفصیل فراہم کیے بغیرکہا کہ لدے ہوئے تیل کو ایک اور جہاز میں منتقل کر دیا گیا ہے جسے امریکا نے کرایہ پرحاصل کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں