منگنی کی تقریب میں گولی لگنے سے مصری نوجوان جاں بحق: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمالی مصر کی اسکندریہ گورنری کے علاقے العجمی میں گذشتہ روز درد ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان اپنی ہی منگنی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے لگنے والی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

دلخراش واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈٰیا پر گردش کر رہی ہےجس میں نوجوانوں کو منگنی کے جشن میں آتش بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق العامریہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مبرہ العصافرہ کے اسپتال سے اطلاع پہنچی کہ ایک نوجوان گولی لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں لایا گیا تاہم اسپتال پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔

اکیس سالہ مصطفیٰ مجدی المعروف "الاسپانی" دوستوں کے ساتھ نکاح کی تقریب میں موجود تھا۔ نوجوان اپنی منگیتر کے بیوٹی سیلون سے واپسی کا منتظر تھا کہ اچانک ایک گولی اسے آ لگی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان بہت زیادہ خون بہ جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں