‘‘جانی نے مجھے سیڑھیوں سے دھکا نہیں دیا تھا’’

کیٹ ماس نے امبر ہرڈ کے الزامات مسترد کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشہور برطانوی ماڈل کیٹ ماس نے سابق امریکی بوائے فرینڈ جونی ڈیپ پر لگنے والے الزامات کی تردید کر دی ہے۔

گذشتہ روز جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دی

اس دوران انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔‘

Kate Moss

ماڈل کیٹ ماس ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں گواہی دے رہی ہیں: فوٹو رائیٹرز
ماڈل کیٹ ماس ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں گواہی دے رہی ہیں: فوٹو رائیٹرز

معروف ماڈل کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ ’جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب کچھ سیڑھیوں سے نیچے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی، اس دوران جونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے، ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں ہیں یہ الزام سراسر غلط اور جھوٹ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں