لیورپول کے اشتہار میں نمودار یمنی فیشن ماڈل سوشل میڈیا پر مقبول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی ایک فیشنل ماڈل کی ایک اشتہار میں شائع ہونے والی تصویر پرسوشل میڈیا پردھوم ہے۔

یمن کے علاقے خضرموت سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل سلمیٰ بازرعہ کو انگلش لیورپول فٹ بال کلب کے کوچ اور مڈفیلڈر کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے کلب کی نئی شرٹ کی پریزنٹیشن تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ کسی تاریخی ایونٹ میں یمنی خاتون سلیبرٹی کی پہلی شرکت ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیور پول کلب نے ’Nike‘کمپنی کی جانب سے پیش کردہ اپنی آفیشل شرٹ کی نمائش کے لیے یمنی دو شیزہ سلمیٰ بازرعہ کا انتخاب کیا۔ سلمیٰ یمن کی خضر موت گورنری کی رہائشی ہیں۔ اشتہارمیں سلمیٰ کے ساتھ جرمن کوچ جورگن کلوپ اور کھلاڑی کرٹس جونزکو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یمن میں سوشل میڈیا پر سلمیٰ کو انگلش لیورپول کے اشتہار میں شامل کرنے پر سماجی کارکنوں نے مسرت او فخر کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلمیٰ یمن میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر ٹرینڈنگ اسٹار بن گئی ہیں۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے ذرائع کے مطابق یمنی عوام نے وطن کی بیٹی سلمیٰ اور لیورپول ٹیم کی حمایت میں ان کے نام سے ہیش ٹیگ لگائے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ لیور پول کے اسپانوی حریف ریال میڈریڈ کے خلاف’ریڈز‘ میں میچ میں کی حوصلہ افزائی کے لیے لیور پول کے حق میں نعرے لگائیں گے۔ یہ میچ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں آج رات فرانس کے دارالحکومت پیرس کے "ڈی فرانس" اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو موجودہ سیزن 2022 کا فائنل میچ ہوگا۔

کلب کے اشتہارات میں نظر آنے والی پہلی با پردہ خاتون

ذرائع نے بتایا کہ سلمیٰ بازرعہ حضرمی نژاد یمنی ہیں مگران کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے۔ وہ ریڈ کلب کی مداح اور لیورپول میں رہتی ہے۔

سلمیٰ فیشن ماڈلنگ کرتی ہے مگراس کی ماڈلنگ با پردہ ملبوسات تک ہوتی ہے۔ اسے انگلش کلب لیورپول کے اگلے سیزن کے لیے نمائش کے لیے چنا گیا۔ وہ پہلی باپردہ خاتون کے طور پر کلب کے اشتہارات میں نظر آئیں۔

فخر کا اظہار

سلمیٰ نے ٹیم کے کوچ اور مڈفیلڈر کے ساتھ فوٹو سیشن کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کام پر فخر ہے۔ اشتہار میں سامنے آنے کے بعد انہوں نے انگلش کلب کے لاکھوں مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

سلمیٰ کے انسٹا گرام پر 30 ہزار فالورز ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں ان تصویروں کی عظمت کو بیان نہیں کر سکتی جو میرے لیے پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر بہت معنی رکھتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹیم کے ملبوسات کی رونمائی کا حصہ بن کر فخر محسوس کرتی ہوں۔ میں یہ شاندار موقع فراہم کرنے پر ’نائکی‘ اور لیورپول کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں