نائجیریا میں چرچ میں بھگدڑ؛ 31 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

نائجیریا کی جنوبی ریاست ریورز میں ایک چرچ میں بھگدڑ کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریورزاسٹیٹ کے پولیس ترجمان گریس ایرنگ کوکو نے بتایا کہ ہفتہ کوعلی الصباح چرچ میں کھانا وصول کرنے کے لیے آنے والے سیکڑوں افراد داخلے کے لیے ایک گیٹ پر ٹوٹ پڑے جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

انھوں نے مزید بتاہا ہے کہ لوگ پہلے سے وہاں موجود تھے اور کچھ بے صبرے ہو کرگرجا گھر کے دروازے کی جانب بڑھنے لگے جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑمچ گئی۔پولیس صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں