شاہ سلمان کے فرمان کے تحت نئے وزراء،اعلیٰ حکام اور سفیروں کا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے اتوار کے روز نظامت ہائے عامہ برائے سلامتی اور تحقیقات کے نئے سربراہوں،نئے وزراء اور سعودی سفیروں کا تقرر کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹرنجم بن عبداللہ آل زید کو نیا نائب وزیرانصاف اور احمد بن عبدالعزیز بن ابراہیم العیسیٰ کو نظامت عامہ برائے تحقیقات کا ڈائریکٹر جنرل مقررکیا گیا ہے۔

فہدبن عبدالرحمٰن بن دحس آل جلاجل کو فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔خالد بن محمدبن عبدالرحمٰن السالم بطورچیئرمین شاہی کمیشن برائے جبیل اورینبع ہوں گے۔ان کا عہدہ وزیرکے برابر ہوگا۔بدربن عبدالمحسن بن عبداللہ بن حداد کووزراتی کونسل میں ماہرین کمیٹی کے چیئرمین کا معاون مقرر کیا گیاہے۔

اس کے علاوہ شامل سلمان نے طارق بن عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن الفارس کو وزراتی کونسل کے سیکرٹریٹ کا مشیرمقررکیا ہے۔ڈاکٹرعبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن الکنہل اور حمود بن بدح الموریخی کو شاہی دیوان میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت وزیرمملکت برائے امورخارجہ عادل بن احمد الجبیرخصوصی ایلچی برائے ماحولیاتی امور ہوں گے۔ عبدالرحمٰن بن احمد بن حمدان الحربی عوامی جمہوریہ چین میں سعودی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

شاہ سلمان نے شاہی فرمان کے تحت میجرجنرل اسٹاف نایف بن ماجدبن سعود آل سعود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔میجرجنرل محمد بن عبداللہ البسامی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر عوامی سلامتی کا ڈائریکٹرجنرل مقررکیا گیا ہے۔عبدالرحمٰن بن سلیمان السیاری شوریٰ کونسل کے رکن ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں