یوکرینی صدرزیلنسکی کا کیف سے باہر خارکیف خطے میں جنگی محاذ کا پہلا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے اتوار کے روز ملک کے شمال مشرق میں واقع علاقے خار کیف کا دورہ کیا ہے اور وہاں محاذِ جنگ پر مصروف یوکرینی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔

زیلنسکی 24 فروری کو یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سرکاری طور پر پہلی مرتبہ دارالحکومت کیف سے باہر گئے ہیں۔

صدر کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق انھوں نے روسی فوج کے خلاف جنگ میں شریک فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سب اور اپنے ملک کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انھوں نے اگلے محاذوں پر جنگ میں شریک فوجیوں کی تعریف کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں