قدرت کے فیصلے ’بارات کے دن دلہے کا جنازہ اٹھانا پڑا‘

اردنی نوجوان شادی سے چوبیس گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتے کے روز اردن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک نوجوان کی موت کی خبر گردش کرتی رہی۔ نوجوان اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا مگر قدرت نے اسے مزید جینے کی مہلت نہ دی اور شادی سے چوبیس گھنٹے وہ انتقال کرگیا۔ اس کی موت ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہوئی۔ نوجوان اپنی شادی کے دعوت کارڈز بھی تقسیم کرچکا تھا۔

الکرک گورنری سے تعلق رکھنے والا نوجوان منذر السبیلہ پولیس میں ملازم تھا۔ حادثے میں اس کا ایک اور قریبی عزیز بھی جاں بحق ہوگیا۔

’عمون‘ نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے جس میں سڑک پر نصب کیمروں میں حادثے کے وقت کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔ نوجوان کو اگلے روز جب اس کی شادی کی بارات کی تاریخ تھی دفن کیا گیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار کار رات کے وقت موڑ کاٹتے ہوئے سامنے سے آنے والے ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم کارکنوں نے نوجوان کی شادی کے دعوتی کارڈ کی تصویر اور اس کی تصاویربھی پوسٹ کی ہیں۔ سماجی حلقوں کی طرف سے اس المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں