لائیو شو میں بھارتی گلوکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے گلوکار ایڈاوا بشیر ایک لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال کر گئے۔

معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہو گئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے۔

گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کر دی۔ ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیو پرفارمنس کے لیے پورے بھارت میں شہرت رکھتے تھے۔

ایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے۔

یاد رہے کہ اتوار ہی کے روز بھارت کے صوبے مشرقی پنجاب میں ایک مشہور گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں