سعودی عرب: راہ گیر خاتون پر تشدد میں ملوث دو افراد گرفتار

خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پولیس نےسوشل میڈٰیا پر نشر ایک ویڈیو میں خاتون پر تشدد کرتے دکھائی دینے والے دو ملزمان کو ان کی شناخت کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

ان میں سے ایک نے ریاض شہر کے ایک محلے میں ایک خاتون پر حملہ کیا اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ نشر ہوا جس میں دو افراد سڑک پر چلتے ہوئے ایک راہ گیرخاتون پر حملہ کر رہے ہیں۔

ٹویٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں لڑکی کو گاڑی کے اوپر بیٹھتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس دوران ایک اور شخص گاڑی سے اتارا اوراس نے خاتون کی مار پیٹ شروع کردی۔ ایک شخص نے ملزم کو بے رحمی کے ساتھ گاڑی سے اتار کر گھیسٹا جس سے وہ زمین پر گر گئی۔

خاتون کے گاڑی کے سامنے والے حصے پرچڑھنے اور نوجوانوں کی طرف سے اسے تشدد کا بنانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

اس دوران ایک ڈرائیور نے اپنی کار کے اندر سے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی شخص نے لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں