سعودی وزیر خارجہ کا اپنے امریکی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل پیر کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہ نماؤں نے مملکت اور امریکا کے درمیان تزویراتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دونوں دوست ممالک اور عوام کے لیے مزید استحکام اورخوشحالی کے حصول کے لیے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

دونوں وزارئے خارجہ نے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں