فطری تنوع کی جنت ’نیوم‘ کی دو تصاویر نے حیاتیاتی تنوع کا مقابلہ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اقوام متحدہ کے زیراہتمام حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقعے پرسعودی عرب میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حیاتیاتی تنوع کی اس رنگا رنگ نمائش میں مملکت کے شہر’نیوم‘ کی دو تصاویر نے مقابلہ جیت لیا۔

سعودی عرب میں ’مادر زمین‘ کے عالمی دن کے موقعے کی مناسبت سے "تمام زندگیوں کے لیے مشترکہ مستقبل کی تعمیر" کے سلوگن کے تحت فوٹو گرافی کا مقابلہ منعقد گیا گیا۔ مقابلے میں سعودی عرب کے شہر تبوک کے فوٹوگرافر محمد الشقیقی نے حیاتیاتی تنوع کی متعدد تصاویر پیش کیں۔ نمائش میں ان کی دو تصاویر کو حیاتیاتی تنوع کی بہترین تصویریں قرار دیا گیا۔

سعودی عرب میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن برائے حیاتیاتی تنوع کے مقابلے یہ تصاویر نیوم کے علاقے کے خوبصورت اور قدرتی مقامات میں سے لی گئی تھیں۔ ان میں کھجور، پہاڑ، ساحل اور سمندر کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

نیوم میں ’وادی طیب‘ کے نام سے مشہور یہ مقام ساحل سمندر پر ہونے کے ساتھ اپنی فطری خوبصورتی کی بہ دولت سیاحوں کے لیے اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتا ہے۔

دوسری تصویر ایک چٹان کی ہے جو کھجور کے پتلے تنے کی طرح دیکھنے والوں کےلیے دلکش اورجادوئی اثر رکھتی ہے۔ یہ چٹان نیوم میں صحرائے حسمیٰ میں واقع ہے اور وہاں سے تبوک کا فاصلہ تقریبا 80 کلو میٹر ہے۔

درایں اثنا سعودی عرب میں اقوام متحدہ نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے مملکت میں حیاتیاتی تنوع کی تصویر کشی کرتے ہوئے بائیو ڈائیورسٹی فوٹوگرافی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو حیاتیاتی تنوع کا دن منانے اور اس کی ورچوئل نمائش کا دورہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ نے مملکت میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن اور اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کردہ شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔

سعودی فوٹو گرافرالشقیقی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کے کیمرے میں نیوم کی لی گئی تصاویر کو حیاتیاتی تنوع کی عالمی نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے نمائش کے منتظمین سمیت سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوٹوگرافی کا یہ مقابلہ ہماری پیاری مملکت کی حیاتیاتی تنوع میں فطرت کے حسن کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فطرت ہی آپ کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ خاص طور پر تبوک کے علاقے میں فطرت کا تنوع جا بہ پھیلا ہواہے جو کوہ و دمن ،ریگستان، صحرا، دلکش ساحل اور سمندر کے اندر موجود مرجانی چٹانوں کی زینت سے مالا مال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں